• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ گریٹر اقبال پارک، ٹک ٹاکر عائشہ نے واقعہ کا ذمہ دار ساتھی ریمبو کو قرار دیدیا، پولیس نے گرفتار کرلیا

لاہور(جنگ نیوز)سانحہ گریٹر اقبال پارک کیس میں نیا موڑ آگیا،متاثرہ خاتون عائشہ اکرم نے تمام واقعہ کا ذمہ دار اپنے ساتھی ریمبو کوقرار دیدیا جسے پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔

عائشہ نے ڈی آئی جی انوسٹی گیشن کو تحریری بیان جمع کروا دیا جس میں کہا گیا کہ گریٹر اقبال پارک جانے کا پلان ریمبو نے ہی بنایا تھا، ریمبو نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ میری نازیبا ویڈیوز بنارکھی ہیں، ان ویڈیوز کی وجہ سے ریمبو مجھے بلیک میل کرتا رہا ۔

عائشہ نے کہا کہ ریمبو مجھے بلیک میل کرکے دس لاکھ روپے لے چکا ہے ، میں اپنی تنخواہ میں سے آدھے پیسے ریمبو کو دیتی تھی ۔ ریمبو اپنے ساتھی بادشاہ کے ساتھ مل کر ٹک ٹاک گینگ چلاتا ہے ۔

موقف جاننے کے لیے ڈی آئی جی انوسٹی گیشن شارق جمال سے رابطہ کیا گیا تاہم انہوں نے فی الحال اس کیس پر بات کرنے سے انکار کردیا۔

ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) انویسٹی گیشن کے مطابق عائشہ کے ساتھی ریمبو کوحراست میں لے لیا ہے۔ڈی آئی جی کا کہنا ہے کہ ریمبو کے علاوہ دیگر 6 افرادکو بھی حراست میں لیا ہے۔

ڈی آئی جی کے مطابق خاتون نے واقعے کاذمے دارریمبواوراس کے ساتھیوں کو ٹھہرایا۔

تازہ ترین