• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول بھٹو کو ماموں بننے پر ڈھیروں مبارکباد، حنا پرویز

رکن پنجاب اسمبلی اور مسلم لیگ نون کی رہنما حنا پرویز بٹ نے بختاور بھٹو کو بیٹے کی پیدائش اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کو ماموں بننے کی مبارکباد دی ہے۔

انہوں نے ٹوئٹر پر بختاور بھٹو کے بیٹے کی پیدائش کی خوشخبری سے متعلق ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بختاور بھٹو آپ کو ننھے مہمان کی آمد بہت مبارک ہو۔

حنا پرویز بٹ نے یہ بھی کہا کہ اللّٰہ آپ اور آپ کی فیملی کو سلامت رکھے، اپنے اسی پیغام میں انہوں نے بلاول بھٹو کو ٹیگ کرتے ہوئے انہیں بھی ماموں بننے کی مبارکباد دی۔

واضح رہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری اور محترمہ بینظیر بھٹو کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔ آصف علی زرداری نانا، بلاول بھٹو ماموں اور آصفہ بھٹو خالہ بن گئیں۔

بختاور بھٹو زرداری نے ٹوئٹ کرکے بیٹے کی ولادت کی تصدیق کی اور بتایا کہ انکے ہاں 10 اکتوبر کو بیٹے کی ولادت ہوئی ہے جس پر وہ بہت خوش ہیں۔

انکے بھائی بلاول اور ہمشیرہ آصفہ نے خوشی کے اس موقع پر انہیں ڈھیروں دعائیں اور پیار بھرے پیغامات بھیجے ۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بختاور کے ٹوئٹ پر کہا کہ ماموں بن گیا ہوں اسکے علاوہ آصفہ بھٹو زرداری نے بھی کہاکہ خالہ بن گئی اور اس پر اللہ کے شکر گزار ہیں۔

سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کی بڑی صاحبزادی  بختاور بھٹو زرداری 29 جنوری کو بلاول ہاؤس کراچی میں پاکستانی نژاد دبئی کے صنعت کار محمود چوہدری کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھی تھیں۔

بختاور بھٹو زرداری کی محمود چوہدری سے منگنی نومبر 2020 میں ہوئی تھی۔

تازہ ترین