• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایمن خان اور ہانیہ عامر کے بعد اب صفِ اول اداکارہ ماہرہ خان کی ہمشکل کے بھی سوشل میڈیا پر چرچے شروع ہوگئے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیج کی جانب سے کراسہ نامی فیشن بلاگر کی چند تصاویر شیئر کی گئی ہیں جس کے کیپشن میں اُنہیں اداکارہ ماہرہ خان کی ہمشکل قرار دیا گیا ہے۔

کراچی سے تعلق رکھنے والی فیشن بلاگر کی تصاویر دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین اُنہیں ماہرہ خان کی ہمشکل قرار دے رہے ہیں۔

فیشن بلاگر کی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے ایک صارف نے کہا کہ ’میں انہیں ماہرہ خان سمجھ رہی تھی۔‘

کراسہ انور کی انسٹاگرام پوسٹس پر کمنٹ کرتے ہوئے زیادہ تر صارفین اُنہیں ماہرہ خان کی جڑواں قرار دیتے نظر آرہے ہیں۔

کراسہ کے پہلے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر 15ہزار فالوورز تھے لیکن ماہرہ خان سے ان کی مشابہت کی خبر پھیلنے کے بعد بلاگر کے فالوورز 19 ہزار سے زائد ہوگئے ہیں۔

فیشن بلاگر کی پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد نے اس بات پر اتفاق کیا کہ  وہ اور ماہرہ خان آپس میں کافی مشابہت رکھتی ہیں۔

تازہ ترین