• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہادت حضرت امام حسن عسکری، چپ تعزئیے کے جلوس نکالے گئے

کراچی (اسٹاف رپورٹر)شہادتِ حضرت امام حسن عسکری علیہ السلام کے موقع پر چپ تعزیے کا پہلا مرکزی جلوس صبح سات بجے نشتر پارک سے برآمد ہوا جو اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ حسینیہ ایرانیاں کھارادر نورباغ مسافرخانہ پر اختتام پذیر ہوا۔ جلوس کے لیے ایم اے جناح روڈ کو گرو مندر سے ٹاورکھارادر لی مارکیٹ تک اطراف کی متعلقہ سڑکیں ٹریفک کی آمد و رفت کے لیے بند کی گئی تھیں ،کراچی سمیت سندھ سندھ کے سات بڑے شہروں میں ڈبل سواری پر پابندی عائد کی گئی تھی ۔چپ تعزیئے کا دوسرا جلوس بعد نمازِ ظہرین ناظم آباد سے برآمد ہو کر مارٹن روڈ شاہ نجف امام بارگاہ پر اختتام پذیرہوگیا۔