• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلم لیگ نون کی نائب صدر اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے اپنی تقاریر کے بارے میں اہم انکشاف کردیا۔

مریم نواز جن کے ہر جلسے کے بعد اُن کے چاہنے والوں کی جانب سے اُن کی تقریر کو بےحد پسند کیا جاتا ہے، اُنہوں نے اپنی تقاریر کے حوالے سے ایک اہم انکشاف کردیا۔

گزشتہ روز پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی جانب سے فیصل آباد میں جلسہ کیا گیا جس میں مریم نواز کی جانب سے کی گئی تقریر کو خوب پسند کیا گیا۔

جلسے کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر صارفین کی جانب سے مریم نواز کی تقریر کی خوب تعریف کی گئی۔

ایسے میں عماد حسین نامی صارف نے ٹوئٹر پر مریم نواز کی تصویر شیئر کی جس میں اُن کے ہاتھ میں ایک کاغذ اور قلم ہے جس سے وہ کچھ تحریر کرتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔

صارف نے اپنے ٹوئٹ میں مریم نواز سے مخاطب ہوتے ہوئے پوچھا کہ ’میم آپ اپنی تقریر خود لکھتی ہیں؟‘

ٹوئٹر صارف نے کہا کہ ’اگر خود لکھتی ہیں تو خدا کی قسم کمال لکھتی ہیں ، اللّٰہ تعالٰی آپ کو اپنے حفظ و امان میں رکھے، آمین۔‘ 

صارف کے سوال کا جواب دیتے ہوئے مریم نواز نے بتایا کہ ’وہ اپنی تقریر کا ایک ایک لفظ خود لکھتی ہیں۔‘

تازہ ترین