• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب میں آج کورونا کے 41 نئے کیسز، 3 مریضوں کا انتقال

سعودی عرب میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 41 نئے کیسز رجسٹرڈ  ہوئے ہیں۔ 

ریاض سے سعودی وزارت صحت کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق سعودی عرب میں کورونا مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 47 ہزار 931 ہوگئی ہے۔ 

سعودی وزارت صحت نے مزید کہا کہ مملکت میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 3 مریضوں کا انتقال ہوا۔ اس طرح سعودی عرب میں کورونا سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 8 ہزار 763 ہوگئی ہے۔ 

سعودی وزارت صحت نے بتایا کہ سعودی عرب میں 24 گھنٹوں میں کورونا کے 47 مریض صحتیاب ہوئے۔ جس کے نتیجے میں سعودی عرب میں کورونا سے صحتیاب افراد کی تعداد 5 لاکھ 36 ہزار 947 ہوگئی ہے، جبکہ سعودی عرب میں کورونا کے 106 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید