• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی اور ایرانی حکا م نے ایرانی سرحدی محافظوں پر حملے کی جگہ کا دورہ کیا

دالبندین (نامہ نگار ) پاکستانی اور ایرانی حکا م  نے ایرانی فورسز کے  اہلکاروں  پر حملے کی جگہ کا دورہ کیا لیویز ذرائع کے مطابق ڈپٹی کمشنر میر شہک بلوچ،کرنل کاشف اعجاز اور ایرانی حکام کی جانب سے کرنل نجف سفری اور کر نل سہادی ودیگر نے چاغی سے متصل پاک ایران سر حدی علاقے ،رباط،اور کچاو کے علاقوں کا دورہ کیا جہاں ایرانی محافظوں پر حملہ ہوا تھا ۔اس موقع پر پاکستانی اور ایرا نی سر حدی فورسز نے سر حد پر سیکیورٹی مزید مظبوط بنانے پر اتفاق کیا  ۔قبل  ازیں جمعرات بھی پاکستان کی جانب سے ڈپٹی کمشنر چاغی کی سربراہی میں پاکستانی وفد سے مذاکرات کیلئے  ایرانی کرنل نجف سفری کی سربراہی میں وفد نے پاکستان کا دورہ کیا اور سر حدی شہر تفتان میں چھ گھنٹے طویل مزکرات  ہوئے  گزشتہ روز دوبارہ ایرانی فورسز اور پاکستانی سر حدی فورسز اور ڈپٹی کمشنر چاغی کی سربراہی میں وفد کی شکل میں دورہ کیا ۔
تازہ ترین