مورو(نامہ نگار)گرلز ہائی اسکول مورو کی طالبہ زینب جتوئی سے زیادتی کا معاملہ بلآخر شادی پر اختتام پذیر ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق مورو شہر کے گچیرو روڈ کی رھائش پذیر گرلز ہائی اسکول کی طالبہ زینب جتوئی نے تین روز قبل الزام لگاتے ہوئے کہا تھا کہ عامر راجپوت نے مجھے اغوا کر کے زیادتی کا نشانہ بنایا ہے اس کی رپورٹ مورو تھانے پر درج کرائی گئی تھی جو بعد ازاں عامر راجپوت کے ورثاء کی کوششوں سے معاملے کو ختم کرتے ہوئے لڑکی کے ورثاء کو منا لیاگیا۔