• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیرمین نیب نے سیف سٹی کے 600 کیمروں کی خرابی کا نوٹس لے لیا

چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) جاوید اقبال نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سیف سٹی کے بارہ سو کیمروں میں سے چھ سو کیمروں کی خرابی کا نوٹس لیتے ہوئے معاملے کی جانچ پڑتال کے لیے نیب راولپنڈی کو حکم دے دیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق چیئرمین نیب کی ہدایت پر اسلام آباد سیف سٹی منصوبے پر اخراجات کی تفصیلات طلب کرلی گئی ہیں۔

چیئرمین نیب نے ہدایات کی ہے کہ سیف سٹی منصوبہ اپنے اہداف حاصل کرنے میں کامیاب نہ ہوسکا لہٰذا منصوبے کی ناکامی کے ذمہ داروں کا تعین کیا جائے۔

چیرمین نیب نے لاہور میں نیب پراسیکیوٹر کو خواجہ سعدرفیق اور خواجہ سلمان رفیق کے کیس میں غیرذمے داری اورغفلت کا مظاہرہ کرنے پراظہار وجوہ کا نوٹس جاری کردیا ہے ۔

تازہ ترین