• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اہم ترین شراکت داروں میں سے ایک ہے، امریکا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

امریکی محکمہ خارجہ کے پرنسپل ڈپٹی ترجمان ویدانت پٹیل نے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں ہمارے اہم ترین شراکت داروں میں سے ایک ہے۔

واشنگٹن ڈی سی میں پریس بریفنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ ہمارا پاکستان کے ساتھ سیکیورٹی اور تجارت کے شعبوں میں تعاون جاری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکا کا مضبوط رشتہ ہے اور ہم اسے مزید مضبوط بنانے کے خواہاں ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں ویدانت پٹیل نے کہا کہ سکھ رہنما پر حملے کا معاملہ امریکی محکمہ انصاف دیکھ رہا ہے، وہی اس پر تبصرہ کر سکتا ہے۔

قومی خبریں سے مزید