معروف قوال امجد صابری کی یاد میں تعزیتی تقریب کا اہتمام
| |
Home Page
بدھ 03 شوال المکرم 1438ھ 28 جون 2017ء
June 30, 2016 | 12:00 am
معروف قوال امجد صابری کی یاد میں تعزیتی تقریب کا اہتمام

Todays Print

برسلز(نمائندہ جنگ )برسلزکے معروف بزنس مین اور ریو بیرونئے انجمن تاجراں کے نائب صدر میاں اکبر،میاں ذوالفقار علی اینڈ برادرز نے کاروباری حضرات اور سیاسی سماجی مذہبی اور طلبہ سمیت کمیونٹی کے تمام مکاتب فکر کے افراد کے ساتھ ایک تعزیتی نشست کا اہتمام کیا اور دہشت گردی کا نشانہ بننے والے بین الااقوامی شہرت یافتہ قوال امجد صابری کے بہیمانہ قتل پر گہرے دکھ اور رنج و غم کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ بڑے افسوس کی بات ہے کہ نہ تو ٹارگٹ کلنگ پر قابو پایا جا رہا ہے اور نہ ہی کراچی کے حالات بہتر بنائے جا رہے ہیں موجودہ حالات میں عام آدمی غیر محفوظ ہیں ملک میں سیکورٹی کو بہتر بنایا جائے۔پروگرام میں سفارتخانہ پاکستان برسلز کے فرسٹ سیکرٹری محمود اختر محمود نے خصوصی شرکت کی اور امجد صابری کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی ۔اس موقع پر امجد صابری کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے شمعیں بھی روشن کی گئیں۔ٹرائی اینگل کے صدر امین الحق نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ امجد صابری کے قاتلوں کو فی الفور گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔