نیٹ فلکس سیریز ’اسکوئڈ گیم‘ 900 ملین ڈالر کما سکتی ہے

October 19, 2021

سیؤل(مانیٹرنگ ڈیسک)نیٹ فلکس پر ریکارڈ کاروبار کرنے والی جنوبی کوریا کی سیریز ’اسکوئڈ گیم‘ نو اقساط پر مشتمل تھی ، اس سنسنی خیز ڈراما سیریز میں قرض میں ڈوبے لوگوں کو 45.6 ارب (3 کروڑ 80 لاکھ ڈالر) جیتنے کا لالچ دے کر بچوں کے کھیل کھلائے جاتے ہیں اور ہارنے والے کو گولی مار دی جاتی ہے، یہ سیریز نیٹ فلیکس پر دنیا کی نمبر ون سیریز بن چکی ہے۔دنیا کی سب سے بڑی اسٹریمنگ ویب سائٹ نیٹ فلکس کے مطابق اسکوئڈ گیم ایک اندازے کے مطابق 900 ملین ڈالر کماسکتی ہے جبکہ تخمینہ شدہ مالیت کے مقابلے میں یہ شو اب تک صرف 21.4 ملین ڈالر کماچکا ہے۔رپورٹ کے مطابق اسکوئیڈ گیم کو ابتدائی 23 دنوں میں 132 ملین افراد نے کم از کم دو منٹ کے لئے دیکھا، یہ برطانیہ کے معروف ڈرامے ‘ بریجرٹن’ کا ریکارڈ با آسانی توڑا جسے آن ایئر ہونے کے 28 دنوں میں 82 ملین اکاوئنٹس نے اسٹریم کیا تھا۔نیٹ فلکس نے پہلے اعلان کیا تھا کہ شو نے 111 ملین شائقین کو اکٹھا کیا ہے ، لیکن بلومبرگ نے کہا کہ یہ اعداد و شمار قدرے پرانے ڈیٹا پر مبنی ہیں، نیٹ فلیکس کا ماننا ہے کہ شو شروع کرنے والے 89 فیصد لوگوں نے اسکوئیڈ گیم کی ایک سے زیادہ قسطیں دیکھیں ، اور 66 فیصد ناظرین نے پہلے 23 دنوں میں اس سیریز کو مکمل طور پر دیکھ لیا۔ بلومبرگ کے وکیل کا موقف ہے کہ ان دستاویزات میں موجود خفیہ ڈیٹا ظاہر کرنا نامناسب فعل ہوگا۔واضح رہے کہ اسکوئڈ گیم امریکا میں بھی نیٹ فلکس پر پہلی نمبر پر براجمان ہیں، ہٹ کورین شو ’اسکویڈ گیم‘ کے ریلیز ہونے کے بعد سے لوگوں کی کورین زبان سیکھنے میں دلچسپی بھی بڑھ رہی ہے۔یہ سیریز پہلا کورین ڈرامہ بھی ہے جس نے امریکہ میں نیٹ فلکس پر سرفہرست مقام چھینا ہے ، اور اس نے لوگوں میں کورین زبان سیکھنے میں دلچسپی بھی بڑھا دی ہے۔دوسری جانب ایمیزون کے بانی جیف بیزوس بھی اسکوئیڈ گیم کی تعریف کئے بغیر نہ رہ سکے انہوں نے اسے مثالی کاوش قرار دیا ہے ۔