سی ٹی ڈی نے کراچی کے علاقے منگھوپیر غازی گوٹھ میں کارروائی کرتے ہوئے 2 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
اس حوالے سے ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں نے اہلکاروں کو دیکھ کر فائرنگ کی اور جوابی فائرنگ میں مارے گئے۔
ترجمان نے کہا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں کا تعلق فتنہ الہندونستان سے ہے جن کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔
ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ دہشت گرد شہر میں دہشت گردی کی کارروائیوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔