12 ربیع الاوّل، تمام بڑے شہروں کے ایئرپورٹس پر چراغاں

October 19, 2021


12 ربیع الاوّل پر پاکستان کے تمام بڑے شہروں کے ایئرپورٹس پر چراغاں کیا گیا ہے۔

کراچی، لاہور، ملتان، اسلام آباد، پشاور، گلگت، چترال اور فیصل آباد ایئرپورٹس کو روشنیوں سے سجا دیا گیا۔

ملک بھر میں سول ایوی ایشن اتھارٹی کے دفاتر کو بھی خوبصورتی سے سجایا گیا ہے۔

جشن عید میلاد النبیﷺ کے حوالے سے ملک بھر کی اہم عمارتوں اور مساجد کو بھی سجایا گیا ہے۔