جشنِ میلاد النبیؐ، ابرار الحق نے اپنی نعت جاری کردی

October 19, 2021


پی ٹی آئی رہنما اور گلوکار ابرار الحق نے جشنِ میلاد النبیؐ کی مناسبت سے اپنی نعت جاری کی ہے۔

ابرار الحق نے اپنی نعت ’ہو ادھر بھی نظرِ کرم یا رسول اللّٰہﷺ‘ اپنے یوٹیوب چینل پر جاری کی۔

ابرار الحق کے ہمراہ پیر معاذ عبدالغفور اور رضوان سلطانی نے بھی اپنی آواز کا جادو جگایا۔

خیال رہے کہ ملک بھر میں آج جشن میلاد النبی ﷺ پوری عقیدت و احترام اور جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔