وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے جشنِ میلاد النبیؐ کے سلسلے میں سجائی گئی اپنی لال حویلی کی تصویر ٹوئٹر اکاؤنٹ کی زینت بنادی۔
انہوں نے لال حویلی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ جشنِ عید میلاد النبیؐ کے حوالے سے لال حویلی کو برقی قُمقموں سے سجا دیا گیا ہے۔
اس سے قبل عمران خان نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ربیع الاوّل کے پیغام کے ساتھ بنی گالہ کے گھر کی تصویر بھی شیئر کی تھی جس میں بنی گالہ میں ربیع الاوّل کے سلسلے میں چراغاں دکھایا گیا تھا۔
خیال رہے کہ ملک بھر میں جشن میلاد النبی ﷺ قریب آنے کے ساتھ جوش و خروش بھی بڑھنے لگا ہے، گلی گلی، شہر شہر درود و سلام اور نعتوں کی محافل کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ سبز جھنڈوں سے مساجد، گلی محلوں اور عمارتوں پر سجاوٹ کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
لاہور میں فن پاروں کی نمائش میں چار سو خطاطوں نے اسم محمدﷺ کو دلکش انداز میں ڈھال دیا۔
اس کے علاوہ عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر گورنر ہاؤس کراچی میں لنگر کا اہتمام کیا گیا ہے جو کہ 19 اکتوبر تک جاری رہےگا۔