شین وارن بنگلادیشی بچے کی بولنگ سے متاثر، ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کردی

October 20, 2021


سابق آسٹریلین کرکٹر اور لیجنڈری لیگ اسپنر شین وارن بنگلادیشی بچے کی بولنگ سے متاثر ہوگئے، انہوں نے اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر بھی کردی۔

سوشل میڈیا پر شیئر اس ویڈیو میں بچے کی اسپن بولنگ کا جادو دیکھا جاسکتا ہے جس میں اس نے اپنے سے بڑی عمر کے بچوں کی وکٹیں اڑائیں۔

ویڈیو شیئر کرتے ہوئےجادوگر اسپنر شین وارن نے بچے کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ’زبردست! یہ وڈیو مجھے ابھی بھیجی گئی ہے۔‘

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ’یہ بچہ کتنا اچھا ہے، یہ کون ہے؟، یہ بہت ہی اعلیٰ ہے۔

ساتھ میں شین وارن نے اس بچے کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ ایسی زبردست بولنگ جاری رکھیں۔