پی ڈی ایم کی حکومت مخالف تحریک کا راولپنڈی سے آغاز ہوگیا

October 20, 2021

حکومت کے خلاف اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کی احتجاجی تحریک کے پہلے مرحلے کا راولپنڈی سے آغاز ہوگیا۔

راولپنڈی کے لیاقت باغ میں پی ڈی ایم نے حکومت مخالف مظاہرہ کیا، جس میں مقامی قیادت اور خواتین شریک ہوئیں۔

پی ڈی ایم نے لیاقت باغ سے کمیٹی چوک تک ریلی نکالی اور حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی۔ مظاہرین نے لیاقت باغ مری روڈ پر ٹریفک بلاک کردی۔

احتجاجی مظاہرے میں ن لیگی ترجمان مریم اورنگزیب بھی موجود تھیں۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان ریاست مدینہ کے نام پر سیاست کررہے ہیں، حکومت کو سیاسی شہید نہیں بننے دیں گے۔