ترکی اور جرمنی تجارتی حجم 50 ارب ڈالر تک پہنچانے پر متفق

October 21, 2021

انقرہ ( نیوز ڈیسک) ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ہم جرمنی کے ساتھ 50 ارب ڈالر کے تجارتی حجم تک پہنچنا چاہتے ہیں۔ صدر اردوان نے استنبول کے ہوبر مینشن میں جرمن چانسلر انجیلا مرکل سے ملاقات کی۔ مشترکہ پریس کانفرنس میں اردوان نے کہا کہ مرکل کے ساتھ آج کی ملاقاتوں میں ہم نے اپنے ایجنڈے خاص طور پر ہمارے تعلقات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ اردوان نے کہا کہ جرمنی میں ترک برادری دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کا سماجی پہلو ہے۔ نسل پرستی ، اسلام اور زینوفوبیا اور امتیازی سلوک بدقسمتی سے یورپ میں ترک معاشرے کے اہم مسائل ہیں۔