کراچی ایئرپورٹ کے قریب سول ایوی ایشن کی قبضہ کی گئی 4 ایکڑ زمین واگزار

October 21, 2021


کراچی میں ایئرپورٹ سے متصل سول ایوی ایشن کی چار ایکڑ زمین سے لینڈ مافیا کا قبضہ چھڑوالیا گیا، بھاری مشینری سے چار دیواری گرادی گئی۔

سول ایوی ایشن کی قبضہ کی گئی 4 ایکڑ زمین واگزار کرالی گئی، سی اے اے نے قبضہ کی گئی زمین پر بھاری مشینری سے دیواریں توڑ دیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ ایئرپورٹ منیجر اور ڈپٹی منیجر کی سربراہی میں سی اے اے کی کارروائی مکمل کی گئی، زمین پر سی اے اے کے بورڈ بھی آویزاں کردیے گئے۔

سی اے اے حکام کا کہنا ہے کہ لینڈ مافیا نے کچھ ماہ قبل زمین پر قبضہ کیا تھا، ایف آئی اے بھی قبضہ کی گئی زمین سے متعلق تحقیقات کررہا ہے۔