وادی نیلم آزاد کشمیر میں جانوئی کے مقام پر کوسٹر کھائی میں جاگری

October 21, 2021


وادی نیلم آزاد کشمیر میں جانوئی کے مقام پر ایک مسافر کوچ کھائی میں جاگری۔ جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

مقامی ذرائع کے مطابق مسافر کوچ میں 20 سے زائد افراد سوار تھے۔

اس سے قبل راولا کوٹ آزاد کشمیر میں بھی ایک افسوس ناک واقعہ پیش آیا ، جہاں اسکول وین ٹرک سے ٹکراکر کھائی میں جاگری، حادثے میں دو طالب علم جاں بحق اور 15زخمی ہوگئے۔

راولاکوٹ میں اسکول وین کوخوفناک حادثہ کھائی گلہ کے قریب پیش آیا۔

اسکول وین میں 20 سے زائد بچے سوار تھے، وین پہلے ٹرک سے ٹکرائی جس کے بعد کھائی میں جاگری۔

حادثہ میں دو طلبا جاں بحق جبکہ 15زخمی ہوگئے، لاشوں اور زخمیوں کو سی ایم ایچ منتقل کردیا گیا ہے۔