• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جوش میں ہوش کھونے والے نوجوانوں کے لیے سبق


کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں تیز رفتاری کے باعث خوفناک حادثے میں ایک نوجوان جاں بحق اور دو دوست زخمی ہوگئے۔

عینی شاہد کے مطابق نوجوان نے ڈرفٹنگ کے لیے ہینڈ بریک کھینچا تو کار بے قابو ہوکر فٹ پاتھ اور درختوں میں جاگھسی۔

ٹکڑوں میں بٹی کار کا حلیہ بتارہا ہے کہ چند لمحوں پہلے کیسا خوفناک حادثہ گزرا ہے، یہ اندازہ لگانا بھی مشکل نہیں کہ بے قابو ہوکر درختوں سے ٹکرانے والی کار کس رفتار سے دوڑائی جارہی ہوگی، جو اتنا برا حال ہوگیا۔

 ایک عینی شاہد کے مطابق حادثہ جوہر چورنگی سے ایئرپورٹ جانے والی سڑک پر منگل کی صبح اس وقت پیش آیا، جب انتہائی تیز رفتار کار بے قابو ہوکر درختوں میں جاگھسی، حادثے میں نوجوان کے دو دوست زخمی ہوئے۔

یہ واقعہ سب ہی نوجوانوں کے لیے سبق ہے کہ خدارا جوش میں ہوش نہ کھوئیں۔

یہ یاد دہانی ہے سب ہی والدین کے لیے بھی کہ بے وقت اور بلاضرورت بچوں کو گاڑی لے کر نہ نکلنے دیں، چابی تھمانے سے پہلے اوور اسپیڈنگ اور خراب ڈرائیونگ کے خطرات اچھی طرح سمجھا دیں، ورنہ کہیں، ایسا ہی کوئی حادثہ زندگی کا روگ نہ بن جائے، چونکہ حادثہ ایک دم نہیں ہوتا۔

تازہ ترین