جامع مسجد رحمانیہ ٹرسٹ طارق روڈ کے زیر اہتمام ہفتہ وار محفل درود پاک

October 22, 2021

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جامع مسجد رحمانیہ ٹرسٹ طارق روڈ کے زیر اہتمام ہفتہ وار محفل درود پاک جمعرات21اکتوبر کو بعد نماز مغرب منعقد ہوئی ، صدارت وائس چیئرمین جامع مسجد رحمانیہ ٹرسٹ و نائب صدر منہاج القران سندھ عامر اشرف خواجہ نے کی جبکہ معروف نعت خواں فیصل خاں نے مخصوص انداز میں نعت رسول مقبولؐ کا شرف حاصل کیا ، محفل کاآغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا ،قاری عکاشہ نے تلاوت کلام پاک کا شرف حاصل کیا، صدر محفل عامر اشرف خواجہ نے کہا کہ فطرت کی سب سےبڑی دولت اطمینان ہے اور یہ اطمینان اس وقت پیداہوتا ہے جب انسان ’’اللہ‘‘ پر کامل یقیں اور توکل رکھتا ہے اور اصل حقیقت بھی یہی ہے کہ جو شخص ’’اللہ‘‘ کی عطا کی ہوئی نعمتوں سے مطمئن رہتا ہے وہ سب سے زیادہ دولتمند ہوتا ہے، اللہ کریم ہمیں اپنا توکل اور اطمینان قلب کی دولت سے مالا مال فرمائے اور اپنی نعمتیں ہمارے اعمال کے حساب سے نہیں بلکہ اپنی رحمتوں کے حساب سے عطا فرمائے، سلطان صلاح الدین کی جانب سے حضور ؐ کی شان اقدس میں سلام پیش کیا گیا، آخر میں مفتی ارشاد حسین سعیدی کی جانب سے خصوصی دعا بھی کرائی گئی، محفل میں عاشقان رسولؐ کی بڑی تعداد موجود تھی، دریں اثنا 22اکتوبر کو بعد نماز جمعہ 2بجے محفل سماع میں معروف نعت خواں رضوان شیخ بارگاہ رسالتؐ میں عقیدت کے پھول نچھاور کریں گے۔