مہنگائی بڑھنے کی وجہ صرف گلوبل نہیں لوکل مارکیٹ بھی ہے، تجزیہ کار

October 22, 2021

کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیوکے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں میزبان علینہ فاروق شیخ کے پہلے سوال کیا حکومت عوام کو ریلیف دے پائے گی؟ کا جواب دیتے ہوئے تجزیہ کاروں نے کہا کہ مہنگائی بڑھنے کی وجہ صرف گلوبل مارکیٹ نہیں لوکل مارکیٹ بھی ہے،دواؤں کی قیمتیں 400فیصد بڑھ گئی ہیں اس کا عالمی مارکیٹ سے کیا تعلق ہے۔

ارشاد بھٹی نے کہا کہ آئی ایم ایف کی خون نچوڑنے والی شرائط سے جان چھوٹ جائے تو ٹھیک ہے ورنہ ان معاشی پالیسیوں کے ساتھ حکومت کا عوام کو ریلیف دینا ناممکن ہوگا۔