پاکستان غیر متوقع نتائج دینے والی ٹیم ہے، اقبال قاسم

October 22, 2021

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق ٹیسٹ پلیئر اقبال قاسم کا کہنا ہے کہ پاکستان غیر متوقع نتائج دینے والی ٹیم ہے، پاک بھارت میچ سے پہلے پیشن گوئی کرنا آسان نہیں ہے۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر اقبال قاسم نے اپنے بیان میں کہا کہ پی سی بی کی تبدیلی پر تبدیلی کی پالیسی سے نقصان ٹیم کا ہو رہا ہے، پہلے کیوں نہیں سوچا کہ مصباح الحق اور وقار یونس کے جانے کے بعد کیا ہوگا۔

اقبال قاسم کا کہنا تھا کہ جنہوں نے ورلڈ کپ کے لئے ٹیم بنائی وہی ٹیم کے ساتھ نہیں ہیں، شکر ہے شعیب اور حفیظ ٹیم میں ہیں، بڑے میچ کا دباؤ برداشت کرنے والے یہ دونوں ہی ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت نے بابر اعظم اور رضوان کو ٹارگٹ کر رکھا ہے، سوال یہ ہے کہ ہمیں کسے ٹارگٹ کرنا ہے۔

اقبال قاسم نے کہا کہ بھارت کی پوری ٹیم اچھا کھیلتی ہے۔