گرین پاکستان منصوبہ سے خوشحالی آئے گی، گورنر سندھ

April 28, 2024

فائل فوٹو

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ گرین پاکستان منصوبہ کی کامیابی سے خوشحالی آئے گی۔

ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیویلپرز کی تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ تعمیراتی صنعت ملک کی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کوشش ہے کہ سب کو جوڑ سکوں تاکہ تاجروں اور صنعتکاروں کے مسائل حل ہوں۔

گورنر سندھ کی جانب سے عوام میں راشن تقسیم کیا گیا، گورنر ہاؤس پر راشن کے لیے عوام کا دن بھر رش رہا۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ روزگار اسکیم کے بعد گھر اسکیم شروع کریں گے۔