عمران اشرف کا پہلا ویڈیو سانگ ریلیز

October 22, 2021

پاکستان کے معروف اداکار عمران اشرف نے ڈرامہ انڈسٹری سے ہٹ کر اب میوزک انڈسٹری میں بھی قدم رکھ دیا ہے۔

ڈرامہ شائقین کے ہر دلعزیز اداکار عمران اشرف کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹا گرام پر اپنا پہلا ویڈیو سانگ ’تیرا دیوانہ‘ شیئر کیا گیا ہے جسے عمران اشرف کے مداحوں و فالوورز کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔


عمران اشرف نے اپنے ویڈیو سانگ کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میںلکھا ہے کہ ’ اُن کا پہلا ویڈیو سانگ ریلیز کر دیا گیا ہے۔‘

اداکار عمران اشرف کے ساتھ خوبرو اداکارہ سعدیہ خان کو بھی اس ویڈیو سانگ میں دیکھا جا سکتا ہے۔