• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران اشرف اور سعدیہ خان کا گانا کب ریلیز ہوگا؟

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عمران اشرف نے اپنے اور اداکارہ و ماڈل سعدیہ خان کے گانے کے ریلیز ہونے کی تاریخ بتادی۔

سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر عمران اشرف نے اپنے اور سعدیہ خان کے گانے کا ٹیزر شیئر کیا ہے جس میں محبت کی ایک رومانوی داستان کو بڑے ہی شاندار انداز میں پیش کیا گیا ہے۔


اداکار نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں کہا کہ ’’سوچ‘ بینڈ ایک دل کو چُھو لینے والا گانا لیکر آرہا ہے جس کا عنوان ’تیرا دیوانہ‘ ہے۔‘

اُنہوں نے بتایا کہ ’اس گانے میں اداکار عمران اشرف اور سعدیہ خان اپنی جاندار اداکاری کے ساتھ جلوہ گر ہوں گے۔‘

عمران اشرف نے مزید بتایا کہ ’یہ گانا بلال سعید اور ون ٹو ریکارڈز کی جانب سے پیش کیا گیا ہے جبکہ اس گانے کے ہدایتکار عدنان کندھار ہیں۔‘

اُن کا مزید کہنا تھا کہ ’اُن کا اور سعدیہ خان کا یہ گانا رواں ماہ21 اکتوبر کو ریلیز کیا جائے گا۔‘

عمران اشرف کی پوسٹ پر مداحوں کا کہنا ہے کہ وہ بےصبری سے اداکار کے گانے کا انتظار کر رہے ہیں۔

تازہ ترین