ماسکو، دھماکا خیز مواد کی فیکٹری میں آتشزدگی سے 15 افراد ہلاک

October 23, 2021

ماسکو (اے ایف پی )روس کے دارالحکومت ماسکو کے قریب قائم دھماکا خیز اور کیمیائی مواد کی فیکٹری میں آتشزدگی کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک اور ایک شخص لاپتا ہو گیا۔اے ایف پی نے حکام کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں کہا کہ ماسکو سے 300 کلومیٹر کے فاصلے پر قائم قصبے ریازن میں فیکٹری میں آتشزدگی کے باعث تمام ہلاکتیں ہوئیں جبکہ ایک شخص کے بارے میں معلومات نہ مل سکیں کیونکہ وہ دھماکے کے بعد سے لاپتا ہے۔