محکمہ اسکول ایجوکیشن نے 54 نجی اسکولز کی رجسٹریشن روک دی

April 26, 2024

محکمہ اسکول ایجوکیشن سندھ نے 54 نجی اسکولوں کی رجسٹریشن روک دی۔

محکمہ اسکول ایجوکیشن نے 10 فیصد مستحق بچوں کو مفت تعلیم نہ دینے پر ان اسکولوں کی رجسٹریشن روکی ہے۔

محکمہ اسکول ایجوکیشن کے مطابق اسکول قانون کے تحت انرولمنٹ پر 10 فیصد فری شپ نہیں دے رہے تھے۔

قانون کے مطابق ہر نجی اسکول کو داخلوں پر 10 فیصد مستحق طلبہ کو مفت تعلیم دینا ہوتی ہے۔

محکمہ اسکول ایجوکیشن کے مطابق قانون پر عمل درآمد تک اسکولوں کی رجسٹریشن نہیں کی جائے گی۔