بادشاہ چارلس آئندہ ہفتہ سے عوامی خدمات انجام دیں گے

April 27, 2024

کینسر کے علاج میں مثبت پیشرفت کے بعد برطانیہ کے بادشاہ چارلس آئندہ ہفتہ سے عوامی خدمات پھر سے سرانجام دیں گے۔

بادشاہ چارلس موسم گرما میں جاپان کے بادشاہ اور ان کی اہلیہ کے دورہ برطانیہ کی میزبانی بھی کریں گے۔

واضح رہے کہ بادشاہ چارلس کے کینسر کا علاج فروری میں شروع ہوا تھا، وہ منگل کو کینسر سینٹر کا دورہ بھی کریں گے۔