خیبرپختونخوا میں ہیلتھ کارڈ کی طرز پر تعلیمی کارڈ جاری کرنیکا منصوبہ

October 23, 2021

کراچی(ٹی وی رپورٹ)وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا محمود خان نے کہا ہے کہ ہیلتھ کارڈ کی طرح تعلیمی کارڈ منصوبہ شروع کر رہے ہیں ، تعلیمی کارڈ سے غریب بچے اچھے اداروں میں تعلیم حاصل کرسکیں گے، سرکاری اسکولوں میں فرنیچر کی فراہمی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمود خان نے کہا کہ وہ محکمہ تعلیم کو ٹاٹ سے ٹھاٹھ تک سفر پر مبارک باد پیش کرتے ہیں ، وہ خود بھی چوتھی کلاس تک ٹاٹ پر بیٹھ کر پڑھے ہیں ۔