مراد علی شاہ سے یو این ڈی پی کی اسسٹنٹ سیکریٹری جنرل کی ملاقات

April 26, 2024

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے یو این ڈی پی کی اسسٹنٹ سیکریٹری جنرل نے کراچی میں ملاقات کی۔

ترجمان کے مطابق ملاقات میں وزیر پی اینڈ ڈی، پرنپسل سیکریٹری اور چیئرمین پی اینڈ ڈی بھی شریک تھے۔

ترجمان کے مطابق ملاقات میں سیلاب متاثرین کی بحالی اور یو این ڈی پی کے سندھ میں جاری منصوبوں پر گفتگو کی گئی۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا یو این ڈی پی کا ’کراچی میں مضبوط سندھ وعدوں سے تعمیر تک‘ کانفرنس منعقد کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔ انھوں نے کہا سیلاب متاثرین کے گھروں کی تعمیر کا کام جاری ہے۔

اسسٹنٹ سیکریٹری یو این ڈی پی نے کہا سیلاب زدہ علاقوں کی بحالی میں سندھ حکومت کے ساتھ ہیں۔