صحافت کو درپیش مسائل، کے یو جے کے تحت جرنلسٹس کنونشن پیر کو ہوگا

October 23, 2021

کراچی(نیوز جنگ)کراچی یونین آف جرنلسٹس کے تحت ملک میں آزادی صحافت، آزادی اظہار رائے اور میڈیا ورکرز کو درپیش مسائل اور ان کے حل کےموضوع پر جرنلسٹس کنونشن پیر 25 اکتوبر کو کراچی کے مقامی ہوٹل میں ہوگا ،جس میں دیگر اسٹیک ہولڈرز بھی شریک ہوں گے۔ جرنلسٹس کنونشن پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی جاری ملک گیر تحریک کا حصہ ہے ،جس کے دوران ملک کے مختلف شہروں میں جرنلسٹس کنونشنز کا سلسلہ جاری ہے۔ کراچی میں ہونے والے کنونشن میں سیاسی رہنماؤں، صحافیوں، مزدور رہنماؤں، انسانی حقوق کی تنظیموں کے افراد اور سول سوسائٹی کے ارکان شرکت کریں گے۔