ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا ہسپتال بنانے کاخواب ہرصورت میں پورا کرینگے، ڈاکٹر اقبال قریشی

October 23, 2021

لاہور(جنرل رپورٹر)ڈاکٹر اے کیو خان ہسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال قریشی نے کہا ہے کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے ہسپتال بنانے کے خواب کو ہر صورت پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔ عوام کو صحت کی سہولیات فراہم کرنے کے مشن کو آگے بڑھا رہے ہیں۔ جلد ہی ہسپتال کے مین ٹاور کو فعال کرکے نادار اور غریب مریضوں کو مفت سہولیات پہنچائیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈاکٹر اے کیو خان ہسپتال کے ہیڈ آفس کا دورہ کرنے والے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وفد میں عامر ملک، صابر اعوان، سجاد کاظمی، محمد سلمان، کاشف ملک، امداد قریشی، عبدالوحید، علی بخاری اور دیگر شامل تھے۔