لاہور: ڈاکو کمپنی ملازمین سے 1 کروڑ 12 روپے لوٹ کر فرار

April 25, 2024

لاہور کی غالب مارکیٹ میں دو ڈاکوؤں نے کمپنی ملازمین سے رقم لوٹ لی، پولیس کے مطابق ڈکیت 1 کروڑ 12 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔

نجی کمپنی کے ملازمین بینک سے رقم لے کر نکلے تھے جب ڈکیتوں نے گھیر لیا۔

دوسری جانب ستو کتلا میں گھر کے باہر ڈکیتی کی واردات کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آگئی۔

موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے خاتون کے سر پر گن رکھ کر زیور اتروائے، ملزمان کی تلاش جاری ہے۔