پاک بھارت میچ سے متعلق محمد عامر کی پیشگوئی

October 23, 2021

قومی فاسٹ بالر محمد عامر کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی میں جب تک میچ نہیں ہوتا آپ کوئی پیشگوئی نہیں کر سکتے، لیکن پاکستان اور بھارت کا مقابلہ60/40 ہوگا۔

انہوں نے اس کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ بھارت کو 60 فیصد دینے کی وجہ ہے کہ انہوں نے حال ہی میں دبئی میں آئی پی ایل کھیلا ہے اور کنڈیشنز کو اس وقت ان سے زیادہ کوئی نہیں جانتا۔

محمد عامر کا کہنا تھا کہ پاک بھارت میچ پریشر والا ہے، جو پریشر میں صحیح طریقے سے کھیلے گا وہ میچ جیتے گا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ بابر اس وقت بہترین فارم میں ہیں، بیٹنگ کے معاملے میں اس وقت پاکستان بھارت سے بہتر جا رہا ہے۔

خیال رہے کہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈکپ میں پاکستان اپنا پہلا میچ کل بھارت کیخلاف کھیلے گا۔