کالعدم تنظیم کی سینئر قیادت میں 4 افراد سے رابطے ہوئے، راجہ بشارت

October 23, 2021

وزیر قانون راجہ بشارت کا کہنا ہے کہ کالعدم تنظیم کی سینئر قیادت میں 4 افراد سے رابطے ہوئے ہیں، تین روز میں چار بار مذاکرات کرچکے ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کی زیر صدارت لاہور میں اجلاس جاری ہے۔ وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری اور علی امین گنڈا پور بھی شریک ہیں۔

کالعدم تنظیم کے دھرنے کے باعث وزارت داخلہ میں ہونے والے اجلاس میں وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت نے تازہ صورت حال پر بریفنگ دی۔

اجلاس میں شرکاء کو بتایا گیا کہ مظاہرین کی سینئر قیادت میں 4 افراد سے رابطے ہوئے ہیں۔ تین روز میں چار بار مذاکرات ہوچکے ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر وزیر داخلہ شیخ رشید اور وزیر مذہبی امور نور الحق قادری لاہور پہنچے ہیں۔