حبس بے جا میں رکھی معمر خاتون بازیاب، بیٹا اور بہو گرفتار

October 26, 2021

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )ویسٹ پولیس نے بیٹے اور بہو کے ہاتھوں حبسِ بیجا میں رکھی ہوئی ضعیف العمر خاتون کو بازیاب کرا لیا، ایس ایس پی ویسٹ سوہائی عزیز کے مطابق سفاک بیٹا اور بہو ضعیف العمر خاتون کو نشہ آور آدویات کھلا کر گھر میں بند کرکے رکھتے تھے،ملزمان جمیل احمد اور جمیلہ زوجہ جمیل احمد نے سندھ کے علاقے کھپرو میں موجود مکان/پلاٹ کے لالچ میں ضعیف العمر خاتون کو اس حال میں رکھا ہوا تھا،پولیس نے اطلاع ملتے ہی کارروائی کر کے حبسِ بیجا میں رکھی ہوئی خاتون کو بازیاب کروایا اور ملزم اور ملزمہ کو گرفتار کر لیا،ضعیف العمر خاتون کو میڈیکل کیلئے پولیس کی نگرانی میں اسپتال روانہ کیا گیا ۔