پیر اعجاز محی الدین قادری کیلئے دعائے صحت

October 26, 2021

لوٹن (شہزاد علی) پاکستان پیپلز پارٹی لوٹن کے سابق چیف آرگنائزر پیر سید اعجاز محی الدین قادری لوٹن کے مقامی ہسپتال میں عارضہ قلب کے باعث زیرعلاج ہیں، چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی کشمیر فورم برطانیہ چوہدری محمد بشیر ، سابق بنک افسر اور ادبی شخصیت سید عباس ، پی ٹی آئی لوٹن کے سابق جنرل سیکرٹری چوہدری شکیل رفیق تھوتھالوی اور دیگر نے ان کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی ہے۔