9 سماج دشمن پکڑے گئے، منشیات بھی برآمد

October 26, 2021

اسلام آباد،راولپنڈی ( خصوصی نامہ نگار،سٹاف رپورٹر) 9سماج دشمن پکڑے گئے۔تھانہ شالیمار پولیس نےپوش سیکٹرز میں منشیات سپلائی کرنے وائے پانچ رکنی منشیات فروشوں کے گروہ کو گرفتار کرکے بھاری مالیت کی 30 کلو سے زائدکیٹامائن نامی منشیات اور اس کاروبار میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی برآمد کرلی ۔ نیوٹائون پولیس نے موٹرسائیکل چوری کی واردات میں ملوث ملزم کو گرفتار کرکے چوری شد ہ موٹرسائیکل برآمد کرلیا۔ گنجمنڈی اور کلر سیداں پولیس نے 2ملزموں5 لیٹر شراب اور ایک رائفل اور پستول برآمد کر لی۔ ٹیکسلا پولیس نے گھر میں چوری کرنے والےملزم کو دھر لیا۔