اربن ڈویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے افسران کے تباد لے

October 26, 2021

لاہور (خصوصی رپورٹر) سیکرٹری ہائوسنگ، اربن ڈویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر ظفر نصراللہ نے افسران کے تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈائریکٹر پی اینڈ ڈی واسا لاہور ابوبکر عمران کو تبدیل کرکے فیصل آباد میں پراجیکٹ ڈائریکٹر، پی ایم یو ایکسنیشن آف واٹر ریسورس فیصل آباد سٹی فیزٹو تعینات کر دیا ہے اور ایم ڈی واسا فیصل آباد جبار انور سے اضافی چارج واپس لے لیا ہے۔ ثاقب رضا ڈائریکٹر واٹر(ڈسٹری بیوشن اینڈ مینٹینس) واسا فیصل آباد کو تبدیل کرکے پراجیکٹ ڈائریکٹر کنسٹریکشن آف ایسٹرن ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ فیصل آباد تعینات کر دیا ہے۔