حازم بنگوار کے نئے اسٹائل نے لوگوں کو فلم ’کرش‘ کی یاد دلا دی

April 26, 2024

حازم بنگوارـــ فائل فوٹو

کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد کے سابق اسسٹنٹ کمشنر حازم بنگوار کے نئے اسٹائل نے سوشل میڈیا صارفین کو مشہور بالی ووڈ فلم ’کرِش‘ کی یاد دلا دی۔

حازم بنگوار نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر آرٹ کونسل کراچی سے اپنی کچھ نئی تصاویر شیئر کی ہیں۔

ان تصاویر میں وہ سیاہ رنگ کے کوٹ پینٹ کے ساتھ میچنگ گلاسز پہنے ہوئے آرٹس کونسل میں تھیٹر ڈرامے’ہوٹل جانِ جاں‘ کے ریڈ کارپیٹ پر کیمرے کے لیے پوز دیتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

حازم بنگوار کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر میں سے ایک تصویر میں ان کے ہمراہتھیٹر ڈرامے’ہوٹل جانِ جاں‘ کی کاسٹ کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

اُنہوں نے یہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ کل رات ’ہوٹل جانِ جاں‘دیکھ کر ہنسنے سے میرے جبڑے ابھی تک درد کر رہے ہیں!

حازم بنگوار نے اپنی پوسٹ کے آخر میں یاسر حسین کو اپنا پسندیدہ تھیٹر اداکار قرار دے دیا ہے۔

ان کی اس پوسٹ کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے اور دلچسپ تبصرے بھی کیے جا رہے ہیں۔

کچھ صارفین نے اپنے تبصروں میں لکھا کہ حازم بنگوار کی یہ تصاویر دیکھ کر لگا کہ فلم’کرِش 4‘ کی شوٹنگ ہو رہی ہے جبکہ کچھ صارفین نے تو اُنہیں پاکستان کا ’کرِش(Krish)‘ قرار دے دیا۔