سرکاری زمین پر قبضہ کرنے والوں کو ہرگز معافی نہ دی جائے،ڈپٹی کمشنر

October 26, 2021

لاہور(خصوصی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر لاہور عمر شیر چٹھہ نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنرز اپنے اپنے علاقوں میں سرکاری زمین پر قابض گروپ کے خلاف متحرک ہوں۔ڈپٹی کمشنر لاہور نے کہا کہ سرکاری زمین پر قبضہ کرنے والوں کو ہرگز معافی نہ دی جائے۔