ملک بھرمیں پھر جان بچانے والی ادویات کی قلت

April 25, 2024

ملک بھر میں ایک بار پھر جان بچانے والی ادویات کی قلت ہوگئی۔ مختلف اقسام کی انسولین، انہیلرز اور نفسیاتی امراض کی ادویات مارکیٹ سے غائب ہوگئیں۔

صوبائی ڈرگ انسپکٹرز کے مطابق کراچی میں 27 اہم ادویات میڈیکل اسٹورز پر دستیاب نہیں ہیں۔

اسلام آباد میں بھی 30 اہم ادویات مارکیٹ سے غائب ہیں۔

ڈریپ حکام کا کہنا ہے کہ ادویات کی قلت نہیں سپلائی چین کے ایشوز ہوسکتے ہیں۔