کےالیکٹرک صارفین کیلئے 69 پیسے فی یونٹ بجلی مہنگی

October 26, 2021

کےالیکٹرک کےصارفین کے لیے بجلی 69 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی۔

کے الیکٹرک صارفین پر اضافے کااطلاق صرف نومبر کے ماہ کے بلوں پر ہوگا، لائف لائن صارفین اضافے سے مستثنیٰ ہوں گے۔

نیپرا نے 2 ستمبر2021 کو فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ پر عوامی سماعت کی تھی۔

کےالیکٹرک کے صارفین کے لیے 69 پیسے فی یونٹ بجلی مہنگی کردی گئی، اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

نیپرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق اطلاق صرف نومبر کے مہینے کے بلوں پر ہوگا، لائف لائن صارفین کے سوا کےالیکٹرک کے تمام صارفین پر اطلاق ہوگا۔