ملک میں 35 فیصد خواتین نسوار لگاتی ہوں گی، حریم فاروق

October 26, 2021


اداکارہ حریم فاروق کا کہنا ہے کہ ملک میں 35 فیصد خواتین نسوار لگاتی ہوں گی۔

انہوں نے پروگرام ’جشن کرکٹ‘ میں پاکستان کی تاریخی جیت کا شاندار جشن منایا۔

پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ حریم فاروق کا کہنا تھا کہ انہوں نے بھی کرکٹ کھیلنا سیکھ لی ہے۔

کرکٹ میں اپنے کردار کے بارے میں حریم فاروق کا کہنا تھا کہ وہ ٹیم کے فاسٹ بولر ہیں۔

ساتھ میں انہوں نے یہ بھی کہا کہ انہیں لگتا ہے کہ پاکستان میں 35 فیصد خواتین نسوار لگاتی ہوں گی۔

حریم فاروق 500 کی دوڑ میں اداکارہ مہوش حیات کے ریکارڈ سے چار پوائنٹس پیچھے رہ گئیں، تاہم انہوں نے حرا مانی کو ہرادیا۔