پاکستان کی خفیہ معلومات کا بھارت سے تبادلہ نہیں کیا، رابرٹ میننڈیز

October 27, 2021

امریکی سینیٹ امور خارجہ کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر رابرٹ میننڈیز کا کہنا ہے کہ پاکستان سے متعلق خفیہ معلومات کا بھارت سے تبادلہ نہیں کیا جا رہا ہے۔

سینیٹر رابرٹ میننڈیز نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ امریکا اپنی انٹلیجنس معلومات صرف اپنے لیے استعمال کرتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاک امریکا تعلقات بحال کیے جائیں تو پاکستان خطے میں انتہائی اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔

سینیٹر میننڈیز نے کہا کہ چین امریکا تناؤ زندگی کے دوطریقوں کا تناؤ ہے۔