ستائیس اکتوبر کا دن یوم سیاہ کشمیر سے منسوب کرتے ہیں، وزیر اعظم

October 27, 2021


وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان اور لاکھوں کشمیری ہر سال 27 اکتوبر کا دن یوم سیاہ کشمیر سے منسوب کرتے ہیں۔

یوم سیاہ کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کشمیری دنیا کے تمام آزادی پسند لوگوں کے لیے مشعل راہ ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ جموں و کشمیر کا دیرینہ تنازع جنوری 1948ء سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی قبضے کے خلاف آج 27 اکتوبر کو منائے جانے والے یومِ سیاہ کے موقع پر مقبوضہ و آزاد کشمیر میں تقریبات اور جلسے منعقد، ریلیاں اور جلوس نکالے اور مظاہرے کیئے جا رہے ہیں۔

آزاد کشمیر حکومت کی جانب سے اس موقع پر تقریب منعقد کرنے کا اعلان کیا گیا ہے، یومِ سیاہ کے موقع پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر کمپلیکس مظفر آباد میں مرکزی تقریب ہو گی۔

پاسبان حریت کے سربراہ عذیر غزالی کے مطابق کنٹرول لائن نیلم اور اٹھ مقام پر بھارتی فوجی مورچوں کے سامنے احتجاج کیا جائے گا۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ مظفر آباد، ہٹیاں بالا، مہاجر کیمپ، چھتر باغ اور دیگر علاقوں میں بھی بھارت کے خلاف احتجاج ہو گا۔