بھارتی قبضے کے خلاف آج 27 اکتوبر کو منائے جانے والے یومِ سیاہ کے موقع پر مقبوضہ و آزاد کشمیر میں تقریبات اور جلسے منعقد، ریلیاں اور جلوس نکالے اور مظاہرے کیئے جا رہے ہیں۔
آزاد کشمیر حکومت کی جانب سے اس موقع پر تقریب منعقد کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
یومِ سیاہ کے موقع پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر کمپلیکس مظفر آباد میں مرکزی تقریب ہو گی۔
ادھر بھارتی قبضے کے خلاف یومِ سیاہ کے موقع پر پاسبان حریت کی جانب سے بھی آزاد اور مقبوضہ کشمیر میں ریلیاں، جلسے، جلوس اور مظاہرے کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
پاسبان حریت کے سربراہ عذیر غزالی کے مطابق کنٹرول لائن نیلم اور اٹھ مقام پر بھارتی فوجی مورچوں کے سامنے احتجاج کیا جائے گا۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ مظفر آباد، ہٹیاں بالا، مہاجر کیمپ، چھتر باغ اور دیگر علاقوں میں بھی بھارت کے خلاف احتجاج ہو گا۔